باڑہ میں بارودی سرنگ دھماکہ ، پاک فوج کے دوجوان جام شہادت نوش کرگئے 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر حکام کا کہنا تھا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے نائب صوبیدار حضرت گل شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر کی تحصیل تمر گڑھ سے ہے جبکہ نائیک نذیر اللہ شہید کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ سے ہے۔

نائب صوبیدار حضرت گل شہید نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

پاک سرزمین کے شہداء کی یہ قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں جو ہم نے مل کر دہشت گردوں کے خاتمے کی صورت میں ادا کرنا ہے۔ وطن عزیز کے بہادر شہداء اور وطن کی راہوں پر اپنی جوانیاں قربان کرنے والے جوانوں کو ہمارا سلام۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com