سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ آپریشن ضلع مہمند میں قندھاری تھانے صافی کی حدود میں کیا گیا۔ جہاں سے ایک سب مشین گن، ایک عدد کرینک، 3 پستول، ایک عدد منی گلوک 6 ریوالور برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں 7 روسی دستی بم، 49 ایم ایم گرینیڈ لانچر، 3 بارہ بور رائفلیں شامل ہیں۔ آپریشن میں نائٹ ویژن وائرلیس سیٹ، 7000 سے زائد گولیاں، میٹل ڈیٹیکٹر بنڈل ویئر بھی شامل ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
آئی جی اختر حیات گنڈا پور کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ تخریبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چوکس اور تیار ہے۔