190ملین پاؤنڈز کیس میں پی ٹی آئی بانی کے وکلا کو جرح کا آخری موقع

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پی ٹی آئی بانی کے وکلا کو جرح کا آخری موقع دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو 30 جولائی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جرح کا آخری موقع دیا گیا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ کیس کی سماعت 26 جولائی کو 10 بجکر 40 منٹ پر ہوئی جس میں نیب کے گواہ موجود تھے، عمران خان کی جانب سے کوئی نہیں تھا اور کیس کی سماعت گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ 11:15 پر کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو لایا گیا جب کہ خالد یوسف ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا جا رہے ہیں۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو 30 جولائی کو جرح مکمل کرنے کا آخری موقع دیا گیا ہے جب کہ عدالت نے استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔