170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ جاری کرنے کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مسجد الحرام میں ان کے استقبال کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
حج آپریشن شروع کردیاگیا، پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی،پاکستان سے81 ہزار 230 عازمین حج ادا کریں گے
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 4 جون سے مسجد الحرام کو صرف عازمین حج کے لیے مختص کیا جائے گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ، سیاحت اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔