اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وکلاء اور قوم تیار رہیں، مشکل وقت آیا تو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کو تقسیم کرنے میں شریف خاندان کا بڑا ہاتھ ہے، انہیں صرف وہی عدالتیں پسند ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ کریں
لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جہاں انصاف ہوتا ہے وہ قومیں خوشحال ہوتی ہیں، جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے پاکستان 140 منصفانہ ممالک میں 129ویں نمبر پر ہے، ڈنمارک کی اوسط آمدنی $66,600 ہے جبکہ پاکستان کی $1,600 ہے۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ، انتخابات 14مئی کو ہوں گے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ خوشحالی قانون اور انصاف کی بالادستی سے آتی ہے۔ ہم نے دوصوبوں میں اپنی حکومتیں تحلیل کیں، تمام وکلاء سے مشاورت کے بعد اسمبلیاں تحلیل کیں، مجھے کچھ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے الیکشن نہیں کروانے میں نے کہایہ کس قانون کے تحت ایسا کریں گے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ آئین میں لکھا ہو اور ایسا نہ کریں، انہوں نے نگران حکومت میں ہمارے بدترین دشمن کو اوپر بٹھا دیا، جتنا ظلم ہمارے ساتھ ہوا، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوااب بھی ہمارے 3100 کارکن جیلوں میں ہیں
عمران خان نے کہا کہ وہ نئی بات سن رہے ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گی۔ ، سپریم کورٹ کے پاس فوج نہیں، ہمیں ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہے، انصاف کا مطلب ہے کمزور اور مضبوط قانون کی نظر میں برابر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر کا کیا فائدہ؟ کوئی فائدہ ہو تو بتائیں۔ میں انتظار کروں گا. آج مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ہم نے مہنگائی کو 12 فیصد پر چھوڑ دیا ہے جو بڑھ کر 36 فیصد ہو گئی ہے۔
کہتے ہیں پیسے نہیں اکتوبر میں کہاں سے پیسے آجائیں گے ان کی نیت ہی ٹھیک نہیں ہے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک کو بحران سے نکالنے کا کوئی منصوبہ ان کے پاس نہیں، الیکشن کے علاوہ پاکستان بحرانوں سے نہیں نکل سکتا، لوگ آٹا لینے کے لیے مر رہے ہیں، انہیں کوئی عقل نہیں، کوئی ملک ہمیں قرضہ دینے کوتیار نہیں، ڈیفالٹ ہونے کے امکانات ہیں، قوم اب حقیقی آزادی کی راہ پر گامزن ہے، وکلاء اور قوم تیار رہیں، مشکل وقت آیا تو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔