35
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کراچی سمیت پورے ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ یہ اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ فی یونٹ اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے تھی۔
یہ اضافہ کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا اور بجلی کے بل مزید بڑھ جائیں گے۔