لبنان اور اسرائیل براہ راست مذاکرات کیلئے رضا مند

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے

جس کے تحت دونوں ممالک نے امریکا میں براہِ راست مذاکرات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔لبنانی ایوانِ صدر کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پہلا رابطہ قائم ہوا، جو واشنگٹن میں تعینات سفیروں کے ذریعے کیا گیا۔ اس ابتدائی رابطے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک نے منگل کے روز واشنگٹن میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ملاقات امریکی وزارتِ خارجہ میں ہوگی، جہاں جنگ بندی کے امکانات اور باقاعدہ مذاکرات کے شیڈول پر بات چیت کی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور لبنان نے اسرائیل سے درخواست کی ہے کہ وہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف جاری حملوں میں وقتی وقفہ کرے تاکہ سفارتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔دوسری جانب حزب اللہ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کے لیے ایران کی شرائط کو “رسوائی کے ساتھ” قبول کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل منگل کو لبنان اور امریکا کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ براہِ راست جنگ بندی مذاکرات نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اختلافات سامنے آ چکے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کا مؤقف ہے کہ لبنان کسی بھی ممکنہ ایران-امریکا جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہوگا، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس معاہدے میں شامل کیا جانا چاہیے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے، تاہم مختلف فریقین کے متضاد مؤقف کے باعث مذاکرات کا عمل پیچیدہ رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں