لبنان کے مرکزی بینک کی حزب اللہ کے مالیاتی ادارے القرد الحسن پر پابند ی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لبنان کے مرکزی بینک نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ القرد الحسن کے مالیاتی ادارے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

لبنان کے تمام بینکوں پر القرد الحسن کے ساتھ معاملات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یورپی کمیشن پہلے ہی لبنان کو منی لانڈرنگ کے خطرے سے دوچار ممالک میں شامل کر چکا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے لبنان کو بھی ‘گرے لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کا مالیاتی ادارہ القرد الحسن 1983 میں قائم ہوا اور خود کو ایک خیراتی تنظیم کے طور پر بیان کرتا ہے۔. القرد الحسن 2007 سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل نے کل لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو اور کیمپ پر فضائی حملے کیے تھے، جس میں حزب اللہ کے 5 جنگجوؤں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال القرد الحسن کی کئی شاخوں پر بمباری کر کے تباہ کر دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔