اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اپنا فیصلہ سنائیں۔ ہم دیکھیں گے کہ کون فیصلہ نہیں مانتاان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان چیف جسٹس کے پیچھے کھڑا ہے،
حکومت کی کوئی حیثیت نہیںیہ اس وقت باہر نہیں نکل سکتے، یہ کون سی پارلیمنٹ ہے جس میں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہےاس پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی نہیں ہے
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نیا الیکشن چاہتے ہیں، ہم عام انتخابات میں جانا چاہتے ہیں، چلو خیبرپختونخوا، پنجاب میں میں کرائیں ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے، ہم نے ثابت قدم رہنا ہے اور اپنی جیت کو جاری رکھنا ہے۔جب سے شہباز شریف وزیراعظم بنے ہیں لگتا ہے کہ یہ ملک برائیوں میں گھرا ہوا ہے، جس پارٹی کے پاس ووٹ کی طاقت نہ ہو وہ حکومت نہیں کر سکتی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہےایسے لوگ پنجاب، خیبرپختونخوا میں وزیر بن گئے جنہیں کوئی نہیں جانتا۔