قوم مطمئن رہے،الیکشن کمیشن انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرادے گا،چیئر مین سینیٹ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی جب کہ چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تبصرے لکھے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے سینیٹرز بلوچستان کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کو نگران وزیراعظم سے امید کی کرن نظر آئی ہے تاہم اس کے لیے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں اتحادی جماعتوں نے مردم شماری کا نوٹیفکیشن کیا، سب جانتے تھے کہ حلقہ بندیاں ہوں گی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یقین رکھیں الیکشن وقت پر ہوں گے ۔ حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے گا۔ قوم مطمئن رہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔
صدر پاکستان سے متعلق سوال پر صادق سنجرانی نے کہا کہ صدر مملکت کی مدت 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، نئے صدر کے انتخاب تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com