پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ ان پر کون حکمرانی کرے گا،الزبتھ ہورسٹ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کی حمایت جاری رکھے گا جو تشدد سے پاک ہوں اور عوام کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے کہ ان پر کون حکومت کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ون یو این پلازہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےالزبتھ ہورسٹ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ اس سے اس کی بیمار معیشت میں مدد ملے گی۔

الزبتھ ہورسٹ سفیر رابن رافیل، محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار اور دیگر اسکالرز نے یونائیٹڈ کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ‘جمہوریت کے ستونوں کی تلاش: پاکستان امریکہ تعلقات کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کیا۔
سیمینار میں امریکی انتظامیہ کی نمائندگی کرنے والی الزبتھ ہورسٹ نے وضاحت کی کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ‘دوطرفہ تعلقات کے طور پر دیکھنے کا موقع ملا ہے جس میں اقتصادی سلامتی اور سیاسی استحکام ہے۔
اس تعلق کے سیاسی پہلو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی حمایت کرتے ہیں جنہیں اپنے ملک کی اگلی حکومت منتخب کرنے کا حق ہے، سفیر ڈونلڈ بلوم نے تمام اداروں اور تمام جماعتوں کو یہ پیغام پہنچایا ہے اور میں نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے حال ہی میں پاکستانی حکام، سیاسی رہنماؤں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ عوام فیصلہ کریں اور سیاسی جماعتیں عوام کو جوابدہ ہوں، ہم پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے اور ملک کے آئین اور قوانین کے مطابق منصفانہ انتخابات اسی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات پرتشدد واقعات سے پاک ہونے چاہئیں، شفاف مقابلہ ہونا چاہیے اور آزاد میڈیا کو انتخابی عمل کی کوریج کی اجازت ہونی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com