عدلیہ کے خلاف منظور کی گئی قرارداد واپس لینے کیلئے وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عدلیہ کے خلاف منظور کی گئی قرارداد واپس لینے کے لیے وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے انتخابی عمل درآمد کیس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ پاکستان کے آئین کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ آئین میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔

وفاقی کابینہ نے عدلیہ مخالف قرارداد منظور کرکے غیر آئینی طریقہ اپنایا، وفاقی کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت واضح طور پر توہین عدالت ہے۔

وفاقی کابینہ نے منظور شدہ قرارداد واپس نہ لی تو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca