اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرجن جنرل نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے سندھ میں دادو، چھور، بدین اور حیدرآباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ناگر جوہر نے کہا کہ خاص طور پر نوزائیدہ بچے اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیکل کیمپوں کے عملے سے کہا کہ وہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کے متاثرین کو ویکسین لگانے کی بھی ہدایت کی۔