جان کو خطرہ ہے لیکن چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان

 

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو  بھی سڑکوں پر احتجاج کا آپشن زیر غور نہیں۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس ابھی بہت سے کارڈ باقی ہیں، اگر وہ کھیلیں گے تو پی ڈی ایم روتا رہ جائے گا۔

زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے اسحاق ڈار کو موجودہ معاشی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، گورنر کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

علاوہ ازیں  برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جان کو خطرہ ہے لیکن چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ الیکشن کا سال ہے، انتخابی مہم چلائی جائے گی، بلٹ پروف اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران انہیں نااہل کرنا چاہتے ہیں، وہ نئے نئے کیس بنا رہے ہیں، لیکن ایسا کوئی کیس نہیں جس میں انہیں نااہل کیا جاسکے۔

 

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ معاشی استحکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے ہی ممکن ہے، فوری انتخابات نہ ہوئے تو موجودہ معاشی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی، پاکستان کو سری لنکا جیسے معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا

ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca