اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔
امحکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی اور کل اور پرسوں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق سکھر اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی
ادھر خیرپور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حب ڈیم کے اطراف کی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں۔