شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گر گیا، بارش سے لاہور پر سموگ میں بھی کمی آئی اور فضائی آلودگی کے انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی۔
دوسری جانب قصور شہر اور گردونواح میں آسمان پر کالے بادل چھا گئے، ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
وادی نیلم میں ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت نشیبی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سیاحتی مقامات رتی گلی، اورنگ کیل، توبت، لوات بالا برفباری کے باعث بند کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ادھر بلوچستان میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا، کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔