یوگنڈا چرچ میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوگنڈا کی پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ X پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ شمالی یوگنڈا کے ضلع لیمو کے پیلابیک پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا جہاں لوگ عبادت کے لیے جمع تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی افراد عبادت کے لیے جمع تھے جب بارش شروع ہوئی اور آسمانی بجلی گری۔حادثے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ پناہ گزین کیمپ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ ان کا تعلق کس ملک سے ہے تاہم مذکورہ کیمپ اور علاقے کے دیگر علاقوں میں موجود زیادہ تر مہاجرین کا تعلق سوڈان کے جنوبی علاقوں سے تھا۔

پولیس نے کہا کہ یہاں زیادہ تر مہاجرین سوڈان میں خونریز خانہ جنگی کے دوران بے گھر ہونے والے لوگ ہیں جہاں 2011 میں آزادی کے فوراً بعد بدترین خانہ جنگی شروع ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نابالغ ہیں جن میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ مشرقی افریقی ممالک میں آسمانی بجلی گرنا عام ہے، خاص طور پر ان اسکولوں میں جہاں بہت کم بجلی کے کنڈکٹر نصب ہیں۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق پیلابیک پناہ گزین کیمپ میں 80 ہزار سے زائد پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی سوڈان سے ہے۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca