اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیونل میسی نے اپنا 100 واں انٹرنیشنل گول کر کے تاریخ رقم کر دی۔
لیونل میسی یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور ارجنٹائن کے پہلے فٹبالر ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے یہ سنگ میل کوراکاؤ کے خلاف دوستانہ میچ میں حاصل کیا۔ اس میچ میں کوراکاؤ کی ٹیم 0-7 سے ہار گئی۔ اس میچ میں اسٹار فٹبالر نے لگاتار 3 گول کرکے کیریئر کی ساتویں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں
فٹبالر لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں
دسمبر 2022 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کے بعد ارجنٹائن کا یہ دوسرا میچ تھا۔لیونل میسی سے پہلے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو (122 گول) اور ایرانی لیجنڈ علی ڈائی (109 گول) بین الاقوامی فٹ بال مقابلوں میں 100 کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو اورلیونل میسی کے دوستانہ میچ کا ٹکٹ 59 کروڑ میں فروخت
35 سالہ فٹبالر کو 100 گول کے سنگ میل تک پہنچنے میں 17 سال لگے۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ ارجنٹائن کے لیے مارچ 2006 میں کروشیا کے خلاف کھیلا۔لیونل میسی کے 100 واں گول کرنے کے بعد ان کے مداح بہت خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔