سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے گن مین اور ڈرائیور سے شراب کی بوتلیں برآمد

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور اور گن مین کو شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر لاہور سے پیسوں سے بھرا لفافہ لایا۔

سابق وزیراعلیٰ کے ڈرائیور اور گن مین نے مجسٹریٹ کے سامنے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے مبینہ فرنٹ مین ہیں۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ملازمین چوہدری پرویز الٰہی کے لیے رقم کے لین دین میں ملوث تھے، وزیر اعلیٰ کے لیے ان کی نجی رہائش گاہ پر پرائیویٹ پارٹیوں کا اہتمام بھی کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عاصم چیمہ نامی شخص چوہدری پرویز الٰہی کے لیے پرائیویٹ پارٹیاں بھی کرواتا ہے، اسی مقصد کے لیے اسلام آباد سے شراب بھی منگوائی گئی اور مبینہ طور پر عاصم چیمہ نامی شخص پنجاب اسمبلی میں بھی ملازم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com