پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ،وزیر اعظم کانوٹس،سینئر رہنمائوں کو طلب کرلیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور سندھ کی حالیہ سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتی خلیج پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ اور اس کے پسِ منظر سے بھی آگاہ کیا جائے گا، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات پر اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

اسی دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تناؤ کم کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا ہے۔

گزشتہ روز محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ حالات کو بہتر بنانے اور افہام و تفہیم پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کی بنیاد سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اختلافات بنے، جہاں سندھ حکومت امداد کی تقسیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے چاہتی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے اس تجویز سے اختلاف کیا ہے۔ اس معاملے پر دونوں صوبوں کے وزراء کی جانب سے مسلسل بیانات اور پریس کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔