163
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آئندہ 24 گھنٹوں میں لائیو سٹریم کیا جائے تاکہ ان کے حامیوں کو معلوم ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔
وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے امریکی کانگریس مین نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری فوجی بغاوت لگتی ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی لائیو سٹریمنگ 24 گھنٹے کی جائے تاکہ پاکستان کے عوام ایسے حالات میں نہ ہوں کہ عمران خان کے حامیوں کو یہ معلوم نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔