سندھ میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرائے جائیں ، الیکشن کمیشن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا خط مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل کرانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیر صدارت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس ہوا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کل کو ملتوی کرنے کی

درخواست کی ہے جب کہ حساس اداروں نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کل اتوار کو ہی ہونگے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com