231
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )لندن کے امیر ترین تاجروں میں سے ایک ‘ایلفی بیسٹ ، اسلام کی سچائی کے قائل، دین اسلام میں داخل ہوگئے۔
لندن میں چھوٹی سی موبائل شاپ سے پوری کمپنی بنانے والے اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے ’’الفریڈ ولیم بیسٹ‘‘ نے اسلام قبول کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں
لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کیلئے اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں،ہمایوں سعید
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایلفی بیسٹ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک مسجد میں کھڑی ہیں۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے وہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا‘‘۔
یہ تصویر شاید ان دنوں کی ہے جب الفریڈ جیسے کامیاب تاجر دل کے سکون اور روح کے سکون کی تلاش میں نکلے تھے اور اپنے حق کی تلاش کا یہ سفر انہیں دین اسلام کی طرف لے گیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں حالیہ مردم شماری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلام ملک میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔
مزید پڑھیں