اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہفتے کے آخر میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے جب کہ سکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری طرف، شدید برف باری کی وجہ سے بجلی کی بندش، سفری مشکلات اور کچھ دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو سکتا ہے۔ برف باری سے پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں، کچھ ایئر لائنز نے ویک اینڈ پر سفر کرنے سے قاصر افراد کے لیے متبادل ٹکٹ مفت بک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔