109
اردو ورلڈ کینیڈا ّ( ویب نیوز ) انجم چوہدری کو برطانوی عدالت میں دہشت گرد تنظیم کو ہدایات دینے کا مجرم قرار دیا گیا۔انجم چودھری، جن پر وول وچ کراؤن کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا تھا، پر الزام تھا کہ انہوں نے "نگران کردار” ادا کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو ہدایات دی تھیں۔57 سالہ انجم چوہدری کو 17 جولائی 2023 کو ایلفورڈ، ایسٹ لندن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وول وچ کراؤن کورٹ انجم چوہدری کو 30 جولائی کو سزا سنائے گی۔اس سے قبل انجم چوہدری کو 2016 میں بھی داعش کی حمایت کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔