184
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن میں پاکستانی طالبہ حنا بشیر قتل کیس کی سماعت ہوئی ،پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قتل کیس کے ملزم ارسلان نے عدالت میں غیر ارادی طور پر قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے مترجم کی مدد سے جیوری کے سامنے جرم کا اعتراف کیا۔
حنا بشیر کے قتل کا واقعہ گزشتہ سال ایسٹ لندن کے علاقے الفریڈ میں پیش آیا تھا۔ جب حنا بشیر رات کے کھانے سے پہلے کچھ کھانا لینے دوست کے گھر گئی تھیں اور واپس نہیں آ ئی ۔ اس کی لاش ایک سوٹ کیس میں جنگل سے برآمد ہوئی۔معلوم ہوا کہ پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل اس کا 26 سالہ دوست محمد ارسلان خان تھا جس کا تعلق اس کے گاں سے تھا اور وہ حال ہی میں تعلیم حاصل کرنے لندن آیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔