اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ عمران خان سے محبت کرتے ہیں، ان کی بے پناہ تعریف کرتے ہیں اور ان کی فکر بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ان چند شخصیات میں سے ایک ہیں جن سے میں بہت متاثر ہوں، وہ ہمارے پورے خاندان کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھایا۔
زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے، مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں اس میں شرکت نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یقین ہے کہ انجام اچھا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آخرکار حکمت غالب آگئی۔