اردو ورلـڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کہا جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور لوگ تمام تر مشکلات کے باوجود انتہائی غیر متوقع جگہوں پر محبت پا سکتے ہیں۔
ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی کہانی بھارتی ریاست مغربی بنگال کی ایک جیل سے سامنے آئی ہے، جہاں قتل کے دو مجرموں کواپنی سزا کاٹتے ہوئے ایک دوسرے سے پیار ہو گیا ور شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالحسیم اور شاہنارا مغربی بنگال کی جیل میں ملاقات سے قبل ایک دوسرے کے لیے مکمل اجنبی تھے، جہاں دونوں قتل کے الگ الگ مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں۔عبدالحسیم اور شاہنارا جلد ہی جیل میں دوست بن گئے اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی جس کے بعد دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو شادی کے ارادے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
پالتو مچھلی نے مالک کی رقم سے آن لائن خریداری کر ڈالی, دلچسپ واقعہ
گزشتہ بدھ کو عبدالحسیم اور شاہنارا کو ان کی شادی کے لیے پانچ دن کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی شادی مشرقی بردھمان میں مسلم ایکٹ کے مطابق ہوئی۔جوڑے کے پاس اپنے لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ پیرول ختم ہونے کے بعد انہیں واپس جیل جانا پڑے گا، نوبیاہتا جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد سب کی طرح زندگی اور خاندان کا آغاز کریں گے۔