اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے عمران خان کی وزارت عظمی میں قبل از وقت ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ان سینئر ترین افسران میں شامل تھے جن کا نام آرمی چیف کی تقرری کیلئے بھیجی گئی لسٹ میں شامل تھا۔
131