321
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنا میں لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق امجد شعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی شکایت پر درج ہے، انہیں صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔