اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کی خوبصورت مسکرا ہٹ والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ کا لگژری رہائشی اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈیا بلز بلیو پروجیکٹ کے تحت 53ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بک کیا گیا تھا۔
اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں جب کہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کے نئے اپارٹمنٹ میں بحیرہ عرب کا دلکش نظارہ بھی ہوگا۔ سوسائٹی میں ایک سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی ہے۔
2021 سے پہلے بھی، مادھوری اسی پروجیکٹ کی 29 ویں منزل پر لیز پر دیئے گئے اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھی جس کا کرایہ 12.5 لاکھ روپے ماہانہ تھا جو اب اداکارہ نے خرید لیا ہے