اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ہیوسٹن میں پاکستان میں پیدا ہونے والے پروموٹر ریحان صدیقی کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
مادھوری ڈکشٹ اور ریحان صدیقی کی اگست 2024 میں ہیوسٹن، ٹیکساس میں ہونے والی شادی کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جبکہ ریحان صدیقی کو بھارتی حکومت نے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستانی نژاد پروموٹر سے تمام تعلقات منقطع کر کے پروگرام میں شرکت نہ کریں۔
ابھی تک اس پروگرام کے حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
گزشتہ ماہ اداکارہ کو رفح پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کرنے والا پیغام پوسٹ کرنے اور بعد میں حذف کرنے پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں مراٹھی فلم ‘پنچک پروڈیوس کی جس میں ادناتھ کوٹھارے، دلیپ پربھلک، بھارتی اچریکر اور دیگر نے اداکاری کی، جب کہ وہ ‘ڈانس دیوانے 3’ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔
121