5
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مدرسہ رجسٹریشن بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور جے یو آئی کے سربراہ کو آج ملاقات کی دعوت دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان آج وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیم مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے۔
وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور جے یو آئی کے سربراہ نے ملاقات کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی سے مشاورت کی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم نے نئی تجاویز دیں تو مولانا فضل الرحمان مشاورت کے لیے اتحاد تنظیم مدرسہ سے رجوع کریں گے۔