ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی اپنی روداد سنادی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی کی روداد بتا دی۔ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ میری پیدائش کراچی میں ہوئی اور میں نے او لیول تک تعلیم یہیں حاصل کی، اس کے بعد میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا چلی گئی، تاہم وہاں جانے کے بعد میں نے مختلف ملازمتیں کیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے پہلی نوکری 16 سال کی عمر میں فارمیسی میں ملی لیکن اس کے باوجود میں نے فلم فیسٹیول اور شوبز کی دیگر تقریبات میں شرکت کی اور رضاکار کے طور پر کام کیا۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں گرمیوں کی تعطیلات کے باعث پاکستان آئی تو میں نے بطور ویڈیو جاکی (وی جے) کام کرنا شروع کیا اور جلد ہی مجھے اس کام سے لطف آنے لگا اور پھر میں امریکا جانے کے بجائے یہیں پاکستان میں ہی رہ گئی اور شادی کر لی، یہاں مجھے شادی کے بعد کئی ڈراموں میں اداکاری کی آفرز ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بطور فلمی اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’’بول‘‘ سے کیا، اگرچہ میں نے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا لیکن مجھے شہرت ٹی وی ڈراموں سے ملی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوبز کیرئیر میں چند مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اداکارہ بننے کے بعد میرے خاندان کو مجھ پر فخر ہے، مجھے سب سے زیادہ فخر اپنے سابق شوہر پر ہے کیونکہ سابق شوہر جانتے ہیں کہ میں نے کتنی محنت کی او ر اداکاری میں کیسے آئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca