ماہرہ خان سے میر ے گلے شکوے ختم ہوگئے، وہ بہترین اداکارہ ہیں،خلیل الرحمان قمر

ا ردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)معروف ٹی وی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ماضی میں ان کے ساتھ ہونے والے تمام جھگڑے ختم ہو چکے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، "مجھے ایسے لوگ بڑےلگتے ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں، اور وہ بھی جو امیر اور غریب میں فرق کرتے ہیں۔
میری رائے میں، حقیقی غریب وہ ہیں جن کے پاس ظرف کم ہے ،اگر آپ کے بینک میں لاکھوں روپے ہیں لیکن آپ کم ظرف ہیں، تو میری نظر میں آپ غریب ہیں۔
میں غیر قانونی طور پر کمانے والوں کو بھی غریب سمجھتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لکھنے کا شوق نہیں تھا بلکہ میں پیدائشی مصنف ہوں۔. میں تیرہ سال کی عمر سے اس فن سے کما رہا ہوں اور اسی وجہ سے مجھے میرے والد نے کئی بار مارا پیٹا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں پڑھائی لکھ کر اعلیٰ افسر بنوں۔
ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو کے مشہور ڈائیلا گ دو ٹکے کی عورت کی وضاحت کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ لوگوں نے اس پر غیر ضروری تنقید کی حالانکہ یہ مکالمہ خاص طور پر ایک مخصوص لڑکی کے لیے تھا نہ کہ تمام خواتین کے لیے۔. ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ماہرہ نے کہا تھا کہ اگر انہیں میرے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو انہیں فون کرکے مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی۔. جب میں نے یہ سنا تو مجھے بہت دکھ ہوا کیونکہ میں اس کا بہت احترام کرتا تھا اور وہ بھی میرا احترام کرتی تھی۔
.انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ مجھے فون کرتی اور ڈانٹتی تو بھی میں اسے پیار سے بتاتا کہ میرے الفاظ کا اصل مقصد کیا ہے۔. جب مجھے پتہ چلا کہ ماہرہ کو اپنے ٹویٹ پر افسوس ہے تو میں نے اسے میسج کیا کہ آپ کے ساتھ میرے تمام جھگڑے ختم ہو چکے ہیں۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com