571
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے کاغان کے قریب گلیشیئر پھٹنے سے مین ناران کاغان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
صوبائی انتظامیہ نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کو ناران، کاغان جانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، تمام محکمے بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔
محکمہ سیاحت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی اطلاع یا ایمرجنسی کی صورت میں سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ غیر ضروری سفرسے بھی پرہیز کریں۔