244
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث اہم شاہراہیں بند ہیں جب کہ ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق دھند کے باعث لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب، ایم ٹو موٹروے لاہور سے کوٹ مومن اور سیالکوٹ موٹر وے لاہور سے سمبڑیال کو بند کر دیا گیا ہے۔
پنجاب بھر میں شدید دھند،موٹروے بند،پروازوں کا شیڈول متاثر
سڑک استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
اس کے علاوہ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہے جس کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4 پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔