غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے 4 بڑے رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی جانب سے تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے متنازع مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہندو رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی مذہبی تقریب نہیں بلکہ سیاسی تقریب ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس پہلے ہی مندر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اس تقریب کا بائیکاٹ کر چکی ہے۔ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بابری مسجد کو گرانے اور اس کی جگہ مندر بنانے کی مہم میں سب سے آگے تھے۔ تاریخی بابری مسجد کو 1992 میں ہندو انتہا پسندوں نے شہید کر دیا تھا۔مسجد کی شہادت پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کر دیا گیا تھا۔نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا میں متنازعہ مندر کا افتتاح کریں گے۔اس تقریب میں بالی ووڈ ستاروں، سیاست دانوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔