اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے، محنت کشوں کو معاشی ترقی کا حصہ بنانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج جب کہ ہم مزدوروں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے محنت کش طبقے کی معاشی مشکلات میں اضافہ کیا وہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شدید معاشی دباؤ میں ہیں۔
While we pay rich tributes to the working classes & celebrate their contributions today, the fact is that the disruption in global markets has led to a severe cost of living crisis. Together with increase in commodity prices, the working people find themselves under tremendous…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 1, 2023
جب کہ ہم آج محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی شراکت کا جشن مناتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں خلل نے زندگی کے بحران کو شد ید کیا ۔ اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ محنت کش لوگ اپنے آپ کو زبردست دباؤ میں پا رہے ہیں
شہباز شریف نے کہا کہ محنت کی بنیاد پر ترقی کی جو عمارت کھڑی ہے اگر اسے بنانے والے ترقی کے ثمرات سے محروم رہے تو یہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہو جائے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کی تکمیل اور انہیں معاشی ترقی میں شریک بنانا میری رائے میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔