83
عرب میڈیا کے مطابق کار ڈرائیور کا کنٹرول کھو بیٹھا اور کار مکہ مکرمہ میں مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے لوگوں کے اوپر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے.
حکام کے مطابق یہ حادثہ مکہ مکرمہ کے ایک علاقے میں مسجد کے باہر مغرب کی اذان سے کچھ دیر پہلے پیش آیا. حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں. حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں.