اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی مشہور ماڈل اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق کہہ دیا۔
میزبان متھیرا جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر منافق قرار دیا۔
ملالہ کی جانب سے گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے ان تصاویر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاانہیں ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں بنوا نے کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا، انہوں نے کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں۔