اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا ، دارالحکومت لیلونگوے سے نائب صدر ساؤلو کلوس کو لے جانے والا طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ طیارے میں نائب صدر سمیت 10 افراد سوار ہیں۔ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے ایک بیان میں کہا کہ نائب صدر کے طیارے کی تلاش جاری ہے۔
طیارے کو موزوزو ہوائی اڈے پر اترنا تھا لیکن خراب موسم اور کم بصارت کے باعث طیارے کو دارالحکومت واپس جانے کا حکم دیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ طور پر طیارے کے لاپتہ ہونے والے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بھی نائب صدر کے طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد بہاماس کا ہوائی سفر منسوخ کر دیا۔