192
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملائیشیا میں سزائے موت کو ختم کرنے اور عمر قید کی سزا 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔
ملائیشیا میں 2018 سے پھانسی پر پابندی عائد ہے۔
ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت کو ختم کرنے اور عمر قید کی مدت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات منظور کی ہیں۔اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلا جا سکتا ہے جبکہ عمر قید کی مدت 30 سے بڑھا کر 40 سال تک کی جا سکتی ہے۔منظور شدہ ترامیم کا اطلاق ان 34 جرائم پر ہو گا جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے، بشمول قتل اور منشیات کی سمگلنگ۔