ملک عمران نے گروی رکھا ،نواز شریف کے دور کے 9 سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات ہی رہ جاتے ہیں،مریم نواز

 

اردو ورلڈ  کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے پاکستان کو یرغمال بنایا، ملک کے پاس اب نواز شریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

 

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں، عوام کی محبت سرمایہ ہے

 

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے 4 سالہ جبر کے دور میں ن لیگ کے کارکنان وفادار تھے، ملک جن حالات سے گزرا، ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان بچ گیا، عمران خان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے سخت معاہدہ کیا۔ خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں۔

 

مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے۔ میں جا نتی  ہوں کہ ملک میں مہنگائی ہے، گیس، بجلی، روٹی مہنگی ہے۔ اگر پانچوں کا گروپ بیٹھا رہتا تو پاکستان کا کیا حال ہوتا؟ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے پاکستان کو یرغمال بنایا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو دہشت گردی سے بچایا، پشاور میں دہشت گردی کا یہ واقعہ کیوں ہوا؟     اگر نواز شریف مسائل کی وجہ تھے تو دودھ کی نہریں چار سال میں دوبارہ بہنی چاہئیں تھیں ، 2018 سے 2022 تک عمران خان نے ملک توڑ دیا، اب مسلم لیگ ن اس گھر کی مرمت کر رہی ہے، اب ملک کے پاس نواز شریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

 

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے لیے بہت آسان تھا کہ ہم الیکشن میں جاتے، اس وقت الیکشن میں جاتے تو دو تہائی اکثریت سے جیت جاتے۔ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد خدا حافظ بولا پھر آئی ایم ایف کو پاکستان واپس کون لایا؟ نواز شریف کے دور کے 9 سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات ہی رہ جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com