اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جاپان 10 بار دیوالیہ ہوا پھر واپس آگیا، یہ ملک پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں، ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے۔
آصف علی زرداری نجی طیارے میں اسلام آباد سے ملتان پہنچے، ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا، ملتان ایئرپورٹ سے وہ وہاڑی کے لیے روانہ ہوئے، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وہاڑی کے دوران وہ صحافیوں، پیپلز لائرز ونگ سے ملاقاتیں کریں گے اور منگل کو دوپہر ایک بجے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ لکھنے اور بولنے والوں کے بہت سے سوالات ہیں، ہمیں معلوم تھا کہ مشکلات ہیں، ہمیں عمران خان کو بہت سے کام کرنے سے روکنا تھا، ورنہ وہ ملک بیچ چکے ہوتے، بلاول جوان ہیں، وہ غصہ کرنے میں جلدی کرتا ہے، ہم غصہ پینے کے عادی ہیں، سیاست دان سے بات کر سکتے ہیں، یوٹرن پر یقین رکھنے والے عمران خان اور تحریک انصاف سے کیا بات کریں
سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کس معاملے میں گرفتار کرنا ہے یا نہیں، یہ وزیر داخلہ کا کام ہے، الیکشن کا ماحول اب پیدا ہوگا، اس کے بعد سیاسی فیصلے کریں گے