پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملک شکیل لندن کی سب سے بڑی کونسل ہنسلو کے ڈپٹی میئرمنتخب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) لاہور کے نواحی علاقے کمہان سے تعلق رکھنے والے ملک شکیل اکرم لندن کی سب سے بڑی کونسل ہنسلو کے ڈپٹی میئر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے

ہنسلو بیرو، ویسٹ لندن میں ہنسلو بیرو کے میئر اور ڈپٹی میئر کا سالانہ انتخاب ہوا جس میں خاتون میئر کیرن اسمتھ اور ہنسلو کے ڈپٹی میئر ملک شکیل اکرم منتخب ہوئے
سابق ممبر پارلیمنٹ روتھ کیڈبری اور سابق ممبر پارلیمنٹ سیما ملہوترا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ میئر کیرن اسمتھ اور ڈپٹی میئر ملک شکیل احمد بہترین انتخاب ہیں، ہماری حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی.
تقریب میں شرکت کرنے والے تمام کونسلرز اور کمیونٹی کے لیے اہم خدمات انجام دینے والے افراد نے بھی لیڈی میئر کیرن اسمتھ اور ڈپٹی میئر پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا
اس موقع پر ہنسلو کے سابق میئر افضل کیانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ہنسلو کے نومنتخب میئر کیرن اسمتھ نے سابق میئر افضل کیانی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی
ڈپٹی میئر ملک شکیل اکرم نے اس عہدے کو پاکستان کے لیے ایک قابل فخر اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہنسلو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com