اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے اپنے والد کو رضا مند کیا
جس دن سے انہیں ہٹایا گیا اللہ نے ان کی ہر چیز میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے یا بعد الیکشن تو ہونے ہی ہیں
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اب پاکستان بدل چکا ہے، آصف زرداری، نواز شریف اور پی ڈی ایم کا سارا کچرا پرانا پاکستان ہے۔ حمزہ شہباز نااہل وزیراعلیٰ تھے، حمزہ شہباز نے اپنے دور میں میک اپ کے سوا کچھ نہیں کیا۔
مونس الٰہی نے کہا کہ ماموں کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا لیکن میرا نہیں، شجاعت حسین کے بچوں نے انہیں گمراہ کیا، ماضی میں شجاعت حسین، پرویزالٰہی کہتے رہے کہ شریفوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا، 2018 میں مجھے کہا گیا کہ آپ ضمنی الیکشن لڑیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے علیم خان، جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ یہ آپ کی سیٹ نہیں پی ٹی آئی کی ہے، 2018 میں ہمیں کئی سیٹوں پر الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔ 2018 کے بعد کیا ہوا سب نے دیکھا، لاہور کا ماسٹر پلان عثمان بزدار حکومت نے بنایا، حمزہ شہباز نے آکر ماسٹر پلان میں تبدیلیاں کیں۔