مردہ قرار دیا گیا شخص 33 سال بعد گھر پہنچ گیا 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست راجستھان میں مردہ قرار پانے والا شخص 33 سال بعد  زندہ سلامت اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ ہنومان سینی نئی دہلی میں کام کرتے تھے اور وہ 33 سال قبل 1989 میں اچانک لاپتہ ہو گئے تھے، جب ہنومان سینی کافی دیر تک گھر واپس نہیں آئے تو ان کے اہل خانہ نے یقین کیا کہ وہ مر چکے ہیں۔ موت کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔

پچھلے سال ہنومان سینی کے اہل خانہ نے بھی ان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہونے پر غور کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مئی 2023 کو جب ہنومان سینی اچانک

یہ بھی پڑھیں

30سال قبل مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہو گئی

راجستھان کے الور ضلع میں اپنے گھر پہنچے تو سبھی حیران رہ گئے اور پورے گاؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد گھر واپس آنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے ہماچل پردیش کے کانگڑا ماتا مندر میں دیوتاؤں کی خدمت کرتے ہوئے 33 سال گزارے۔اس دوران ہنومان سینی کے پانچوں بچوں کی شادی ہو گئی جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com