اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA) چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے انٹر میلان کو 1-0 سے شکست دی۔
فائنل میچ میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے میچ کا واحد گول روڈری نے 68ویں منٹ میں کیا۔ فائنل میچ تیزی سے شروع ہوا، انٹر میلان نے جلدی حملے کیے لیکن کامیابی نہ مل سکی، مانچسٹر سٹی نے کچھ دیر بعد کھیل کا کنٹرول سنبھال لیا اور زیادہ تر گیند کو اپنے پاس رکھا لیکن وہ بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔ وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
یہ بھی پڑھیں
ایف اے کپ فائنل ، مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیدی
دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے حملے کیے گئے، بالآخر مانچسٹر سٹی نے جیت حاصل کی، 68ویں منٹ میں روڈریگو ہرنینڈز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ہارنے کے بعد انٹر میلان نے حملوں کی رفتار بڑھا دی۔ کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل انٹر میلان کے کھلاڑیوں نے خطرناک حملے کیے لیکن مانچسٹر سٹی کے گول کیپر پیڈریسن میچ کو ٹائی نہیں ہونے دیا ،ریفری کی آخری سیٹی کے ساتھ مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ جیت لی.
مانچسٹر سٹی اس سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ بھی جیت چکی ہے۔مانچسٹر سٹی 1999 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ، ایف اے کپ اور چیمپئنز لیگ جیتنے کے بعد ٹریبل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔مانچسٹر سٹی دو سال قبل یوئیفا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی تھی لیکن اسے چیلسی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ 2008 میں متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے شخص شیخ منصور بن زید النہیان نے مانچسٹر سٹی کو خرید لیا تھا جس کے بعد اسے دنیا کی امیر ترین فٹبال ٹیم قرار دیا گیا تھا۔