اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) منی پور کے کانگ پوکپی قصبے سے تعلق رکھنے والی دو قبائلی خواتین کو اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔
خواتین کار واش میں کام کر رہی تھیں جہاں زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ خواتین کو بعد میں ان کے کام کی جگہ سے گھسیٹ کر باہر لے جایا گیا جہاں ہجوم نے انہیں قتل کر دیا جس کے بعد پولیس نے ان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
منی پور میں جاری فسادات کے درمیان رونما ہونے والے اس جرم کی تفصیلات ہزاروں ایف آئی آر کے پہاڑ تلے دب جاتیں اگر مقتول خواتین کے کسی دوست نے اس واقعے کے بارے میں اپنے گھر والوں کو آگاہ نہ کیا ہوتا۔اس واقعے کی عینی شاہد دوست نے اگلے دن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں اسے بتایا گیا کہ دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ دوست نے یہ معلومات متاثرہ کے ایک کزن کے ساتھ شیئر کی جو ہجوم سے بچنے کے لیے ایک چرچ میں چھپا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ملک کیلئے کارگل میں جنگ لڑی مگر اپنی اہلیہ کی حفاظت نہ کر سکا، سابق بھارتی فوجی
متاثرہ کے ساتھ دفتر میں کام کرنے والے ایک ساتھی نے چونکا دینے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کا ایک بڑا گروپ کچھ خواتین کے ساتھ شام 5:30 بجے کے قریب کار واش پر پہنچا۔ یہ دونوں قبائلی خواتین کار واش میں بطور ملازمہ کام کر رہی تھیں۔ ہجوم میں موجود خواتین نے مردوں کو اس گھناؤنے جرم کے لیے اکسایا۔